the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

فرار ہونے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے سیل قائم
دبئی ۔ ۲۵؍مئی: (ایجنسی) عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی فورسز اور اس کی حامی ملیشیا کی جانب سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف شروع کیے گئے تازہ آپریشن کے بعد اہل فلوجہ کی زندگیاں سنگین خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق داعش نے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے انہیں محفوظ مقامات پر نقل مکانی سے روک دیا ہے اور فرار کی کوشش کرنے والوں کو موت کےگھاٹ اتارے جانے کے لیے ڈیتھ سیل قائم کرتے ہوئے جنگجو سڑکوں پر پھیلا دیے ہیں۔اخبار "انڈیپنڈنٹ" کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے فلوجہ شہر کی سڑکوں اور اہم گذرگاہوں پر اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں جو جنگ کے باعث فرار ہونے والوں کو پکڑ کر قتل کررہے ہیں۔ اسی طرح داعش نے گھروں سے تنظیم کا پرچم اتارنے والوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کی ہیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوجہ شہر کے اندر مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم تین داعشی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ داعشی جنگجوؤں کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کے اندر بھی مزاحمت کار موجود ہیں۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں عراقی فوج نے اپنی حامی شیعہ ملیشیا کی مدد سے فلوجہ شہر کے الکرملہ قصبے اور اس کے آس پاس کے مقامات کو داعش سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کا کہنا ہے کہ فلوجہ



میں جاری جنگی توقع سے زیادہ تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجوؤں کے حوصلے پست ہیں اور وہ تیزی کے ساتھ پسپا ہو رہے ہیں۔مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق عراقی فوج اس وقت شہر کے جنوب کی سمت میں فلوجہ ڈیم سے متصل النعیمیہ کے علاقے پر قبضے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج نے شمال میں الصقلاویہ میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے اور ٹینکوں سے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے جا رہے ہیں۔درایں اثناء انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بغداد کے قریب واقع فلوجہ شہر میں تازہ لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں عام شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ شہر میں خوراک، پانی اورادویات کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوم متحدہ نے بھی فلوجہ کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے وہ عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں مقامی آبادی کو جہاں داعش کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے وہیں عراقی فوج کے ساتھ معاونت کرنے والی شیعہ ملیشیا حشد الشعبی کی طرف سے بھی جنگی جرائم کے ارتکاب کا خطرہ ہے کیونکہ شیعہ ملیشیا ماضی میں بھی عراق کے مخلتف شہروں میں کارروائیوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی مرتکب ہوتی رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.